Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قطری معیشت تباہی کے راستے پر

ریاض....اسکائی نیوز نے واضح کیا ہے کہ قطری حکام کی جانب سے قومی معیشت کو تباہی سے بچانے کی کوششیں بے معنی ہونے لگی ہیں۔ قطری حکام نے بچاﺅ کے اقدامات کافی خرابی پیدا ہونے کے بعد شروع کئے۔اسکائی نیوز نے تفصیلات دیتے ہوئے واضح کیا کہ قطری بحران کے منفی اثرات ملکی معیشت کے تمام شعبوں کو اپنی لپیٹ میں لے چکے ہیں۔ قطر میں سرمایہ کاری کے ماحول پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ قطر میں سرگرم کمپنیوں کو منافع میں بھاری کمی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ 2017ءکی دوسری سہ ماہی کے دوران قطری معیشت کی شرح نمو 0.6فیصد ریکارڈ کی گئی۔ قطری حکام خارجی سرمایہ کاروں کو ترغیبات دینے لگے ہیں۔
 

شیئر: