لاہور...پنجاب حکومت نے مفت موٹر بائیک ایمبو لینس سروس شروع کردی۔وزیر اعلی محمد شہباز شریف نے منگل کو لاہور میں باضابطہ طور پر سروس کا افتتاح کیا۔اس موقع پر شہباز شریف نے کہاکہ صوبائی حکومت صوبے میں صحت عامہ کی بہتری کے لئے عملی اقدامات کررہی ہے۔ انہوںنے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت کے لئے موٹرسائیکل ایمبولینس سروس پنجاب کے تمام شہروں تک پھیلائیں گے۔ گنجان آباد علاقوں میں موٹربائیک ایمبولینس برق رفتاری سے پہنچے گی۔ پہلے مرحلے میں پنجاب کے 9 ڈویژنوں کا انتخاب کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں ایسی کوئی مثال نہیں۔ یہ سروس ریسکیو 1122 کے حوالے کی گئی ہے۔انہوں نے موٹر بائیک ایمبو لینس سروس شروع کرنے کے لئے تعاون پر ترکی کی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ایمبولینس سروس 900 موٹر بائیکس پر مشتمل ہوگی۔ سروس کے لئے 900 میڈیکل ٹیکنیشن کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔