وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ ’میں آزادی کے عظیم دن کے موقعے پر تمام سیاسی جماعتوں کو میثاق استحکامِ پاکستان کا حصہ بننے کی دعوت دیتا ہوں۔‘
بدھ کی رات جناح سٹیڈیم اسلام آباد میں پاکستان کے 78 ویں یوم آزادی کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’پاکستان میں سب کو احتجاج کا حق ہے مگر جلاؤ گھیراؤ اور گالی کا نہیں۔‘
شہباز شریف نے مزید کہا کہ ’پاکستان میں سب کو سیاست کا حق ہے بغاوت کا نہیں، تنقید کا حق ہے لیکن توہین کا نہیں۔ اب ہم کسی نئے فتنے کو جگہ نہیں دیں گے۔‘
انہوں نے کہا کہ ’انڈیا کو اپنی بے پناہ جنگی طاقت کا گھمنڈ تھا لیکن ہم نے چار دن کے اندر اس کا غرور خاک میں ملا دیا۔‘
’سعودی عرب، چین، متحدہ عرب امارات، آذربائیجان، ترکیے اور ایران نے پاکستان کے موقف کی حمایت کی۔‘