Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لوکی کا رائتہ کیسے بنائیں؟

جزاء :
لوکی،آدھاکلو
دہی، ایک کلو
نمک، ایک چائے کا چمچ
پسی ہوئی لال مرچ،ایک ڈیڑھ چائے کا چمچ
زیرہ بھنا اور کٹا ہوا،آدھاچائے کا چمچ
کوئلہ کا ٹکڑا ،دھو ا ں دینے کے لیے
بھگار کے لیے :
تیل، ایک کھانے کا چمچ
زیرہ،آدھاکھانے کا چمچ
ثابت لال مرچ، 3 عدد
کڑی پتے، 4۔3 عدد
 
ترکیب:
 لوکی چھیل کر باریک کاٹ لیں یا کدوکش کرلیں۔ ایک درمیانے سوس پین میں لوکی ڈال کر ہلکی آنچ پر اتنا پکائیں کہ لوکی گل جائے۔ ضرورت ہو تو تھوڑا پانی ڈال لیں۔ لوکی گل جائے تو زائد پانی پھینک دیں۔دہی کو پھینٹ لیں پھر اس میں لوکی ، نمک ، پسی ہوئی لال مرچ اور بھنا ہوا زیرہ ڈالکر اچھی طرح ملالیں اور ایک بڑے باؤل میں نکال لیں۔دھو ا ں دینے کے لیے کوئلے کو چولہے پر رکھ کر دہکا لیں۔ اسٹیل یا المونیم کا چھوٹا باؤل رائتے پر رکھیں اور چمٹے کی مدد سے دہکا ہوا کوئلہ اس باؤل میں رکھ کر اوپر سے دو تین قطرے تیل ٹپکا کر رائتے کا باؤل  10 سے 15 منٹ کے لیے  ڈھک دیں۔
 اب بھگار لگانے کے لیے ایک کھانے کا چمچ تیل گرم کریں اور اس میں ثابت لال مرچ ، زیرہ اور کڑی پتہ ڈالکر بھونیں۔ پھر رائتہ کو بھگار لگا دیں اور ٹھنڈا سرو کریں۔
 

شیئر:

متعلقہ خبریں