Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دیوبند میں فرقہ وارانہ تصادم

دیوبند۔۔۔۔دیوبند کے مصروف ترین مینابازار میں فرقہ وارانہ تصادم کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔ ضلع انتظامیہ اور پولیس حکام موقع پر پہنچ گئے۔ اطلاع کے مطابق اکثریتی فرقے کےچند نوجوانوں نے مینا بازار میں ہنگامہ ،توڑپھوڑ اور مارپیٹ کی ،اس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ تفصیلات کے مطابق مینابازار میں واقع چاند گارمنٹس کے سامنے دوپہر کے وقت نوجوانوں نے موٹر سائیکلیں کھڑی کرنا شروع کردیں جس پر دکان مالک سلمان نے اعتراض کیا اور دکان کے آگے موٹر سائیکلیں کھڑی کرنے سے منع کیا جس پر ایک نوجوان سے تلخ کلامی شروع ہوگئی اور نوبت مارپیٹ تک پہنچ گئی جس میں دکاندار کا ساتھی محمد علیم شدید زخمی ہوگیا۔کچھ دیر بعد شرپسندوں کا ہجوم میناربازار پہنچا اور متعدد دوکانوں سے سامان باہر پھینک دیااور مارپیٹ شروع کردی جس سے6 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس نے بروقت کارروائی کرکے حالات کو قابو میں کرلیا اور علاقے میں پولیس تعینات کردی۔

شیئر: