ذات پات کا زہرگاؤں کی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ، مودی
جمعرات 12 اکتوبر 2017 3:00
نئی دہلی۔۔۔۔وزیر اعظم نے کہا کہ گاؤں کو خود کفیل نیز غریبی اور بیماریوں سے آزاد بنانے کیلئے ذات پرستی کے زہر کو ختم کرنا ضروری ہے۔ یہ ذات برادری کا تعصب گاؤں کو بکھیردیتا ہے، ترقی کے خواب کو چکنا چور کردیتا ہے ۔ گاؤں کے ترقیاتی کاموں کو مقررہ وقت کے اندر مکمل کرنے کی ضرورت ہے۔ نانا دیشمکھ کی یوم پیدائش کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ شہروں جیسی سہولتیں گاؤں کو میسر آجائیں تو لوگوں کا معیار زندگی بلند ہوجائے گا۔