Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ماحولیاتی نظام کا تحفظ: سعودی عرب کو اقوام متحدہ کا ’ورلڈ ریسٹوریشن فلیگ شپس‘ ایوارڈ

سعودی عرب کو اقوام متحدہ کی جانب سے ’ورلڈ ریسٹوریشن فلیگ شپس‘ کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔
یہ ایوارڈ مملکت کی جانب سے نباتاتی کور میں اضافے، بنجر زمینوں کی بحالی، ماحولیاتی نظام کے تحفظ اور حیاتیاتی تنوع کے فروغ کے لیے جاری کوششوں  کے اعتراف میں دیا گیا ہے۔
یہ ایوارڈ منگولیا کی میزبانی میں اقوام متحدہ کے صحرائی پھیلاؤ کے کنوینش کے 17 ویں اجلاس کے دوران منعقدہ ایک تقریب میں دیا گیا۔
اقوام متحدہ نے سعودی عرب کے نیشنل گریننگ پرگرام کو ماحولیاتی نظام کی بحالی کے لیے ایک عالمی اقدام کے طور پر تسلیم کیا ہے۔
اس پروگرام کے تحت 15 کروڑ 90 لاکھ سے زائد درخت لگائے گئے۔ تقریبا دس لاکھ ہیکٹر بنجر زمین کو دوبارہ آباد کیا گیا اور خطرے سے دوچار جنگلی حیات کی نسلوں کو دوبارہ آباد کیا گیا۔

اس کے علاوہ نیشنل گریننگ پروگرام نے سعودی وژن 2030 کے ماحولیاتی اہداف کے مطابق خشک سالی، صحرائی پھیلاؤ اور موسمیاتی تبدیلیوں سے نمنٹے کے لیے ایک جامع فریم ورک کے لیے بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔
سعودی وزیر ماحولیات، پانی اور زراعت انجینیئر عبدالرحمن الفضلی نے کہا سعودی عرب بنجر اراضی کی بحالی، حیاتیاتی تنوع کے فروغ اور زیادہ مضبوط اور پائیدار ماحولیاتی نظام کی تشکیل کے لیے کام کر رہا ہے۔
نیشنل سینٹر فار ویجیٹیشن کور ڈیولپمنٹ اینڈ کومبیٹنگ ڈیزر ٹیفیکیشن کے چیف ایگزیکٹیو احمد العیادہ نے کہا کہ ’سعودی عرب کا ہدف 2030 تک 2.5 ملین ہیکٹر سے زیادہ اراضی کی بحالی ا ور 215 ملین درخت لگانا ہے۔‘
’یہ اہداف مملکت  کے طویل مدتی عزم کا حصہ ہے جس کے تحت 40 ملین ہیکٹر اراضی کو بحال کرنا اور 10 ارب درخت لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔‘

 

شیئر: