Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گجرات میں دلتوں پر تشدد ہوتا ہے بنگال میں نہیں

جھاڑگرام۔۔۔۔وزیر اعلیٰ ممتابنر جی نے بی جے پی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ گجرات میں دلتوں کی پٹائی ڈانڈیا (کھیل)میں شرکت کرنے کی وجہ سے کی جاتی ہے جبکہ بنگال میں ایسا کچھ بھی نہیں ہوتا۔دلتوں کے ساتھ کسی قسم کا ناروا سلوک نہیں برتا جاتا ۔ ممتا بنرجی نے عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بنگال میں دلتوں ، پسماندہ طبقات اور اقلیتوں کے مفادات کا تحفظ کیا جاتا ہے اور یہاں ہر مذہب کا احترام کیا جاتا ہے۔ وزیراعلیٰ نے گزشتہ 6برسوں میں قبائلی برادری کی ترقی کیلئے اقدامات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ قبائلیوں کوزمینیں پٹے پر دی گئیں، مذہب اور ذات پات کے نام پر عوام کو تقسیم کرنے کی ہر کوشش ناکام بنادی جائیگی۔

شیئر: