Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہنی پریت سے پولیس پوچھ گچھ کی مدت ختم

پنچکولہ ۔۔۔۔گرمیت کی راز دار ہنی پریت سے پولیس کی پوچھ گچھ کی مزید 3دن کی مدت پوری ہوگئی۔ اس سے قبل ہنی پریت کو 6دن کیلئے پولیس ریمانڈ پر دیدیا گیا تھاتاہم پولیس نے مزید 3دن کا ریمانڈ حاصل کرکے خفیہ راز اگلوانے کامیاب ہوگئی۔ اس وقت ہنی پریت نے ڈیرے کے بارے میں اہم راز وں سے پردہ اٹھاتے ہوئےبتایا کے ڈیرے میں ایک سرنگ کا دروازہ ایسا ہے جو صرف گرمیت اور ہنی کی فنگر لگانے سے ہی کھلتا ہے ۔ہنی پریت نے بتایاکہ جب پولیس نے ڈیرے میں چھاپے کی کارروائی کی تو اسی سرنگ سےڈیرے کے خزانے اور قیمتی اشیائے منتقل کی گئیں اورساتھ ہی پنچکولہ میں پرتشدد ہنگاموں کی منصوبہ بندی کا بھی اعتراف کیا۔ تحقیقاتی ایجنسی کی جانب سے عدالت میں تمام اہم ثبوت پیش کئے جائیں گے۔ دوسری جانب ڈیرہ سچا سودا کی چیئرمین وپاسنا انساکو بھی پوچھ گچھ کیلئے پولیس نے سمن جاری کیا تھا ۔ وپاسنا کا کہنا ہے کہ اس کی صحت ٹھیک نہیں تاہم وہ تحقیقاتی ٹیم کے ساتھ تعاون کریں گی۔وپاسنا دمہ کی مریضہ ہے، اس کا علاج ایس آئی ٹی کی ہدایت پر سپر اسپیشلٹی اسپتال میں جاری ہے ۔ 

شیئر: