سعودی عرب اور عمان کی مشترکہ بحری مشق ’ونڈز آف پیس 2026‘ کا اختتام
مشق کے کمانڈر محمد العتیبی نے بتایا’ مشترکہ مشق نے مقاصد حاصل کیے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب اور عمان کی مشترکہ بحری مشق ’ونڈز آف پیس 2026‘ اتوار کو عمان میں اختتام پذیر ہوگئی، جس میں سینیئر ملٹری حکام نے شرکت کی۔
ایس پی اے کے مطابق کمانڈر بریگیڈیئر جنرل محمد العتیبی نے بتایا’ مشترکہ مشق نے اپنے مقاصد حاصل کیے، جن میں بحری آپریشنز، میری ٹائم سکیورٹی، مختلف خطرات پر تیزی سے ردعمل، منصوبہ بندی اور عملدرآمد سے متعلق تصورات کو یکجا کرنا شامل ہیں۔‘

’میری ٹائم نیویگیشن روٹس کے تحفظ اور نگرانی کے لیے دونوں ملکوں کی بحریہ کے درمیان تعاون اور ہم آہنگی کو بڑھایا گیا۔‘
خصوصی مشقوں میں نیول سیناریو اور فارمیشنز، نیول ایوی ایشن ٹریننگ، کاونٹر ٹیررازم آپریشنز، سرچ اینڈ ریسیکیو مشنز، الیکڑانک وار فیئر، فاسٹ اٹیک کرافٹ سے نمٹنا، میری ٹائم روٹس کو محفوظ بنانا اور تجارتی جہازوں کی حفاظت شامل ہے۔

یاد رہے رائل سعودی بحریہ اور رائل عمانی بحریہ کی مشق دونوں ملکوں درمیان فوجی تعاون کو بڑھانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔
مشترکہ مشق عمان کے سمندری علاقے البطینہ میں کی گئی، اس میں مختلف بحری آپریشنز، فارمیشنز اور خصوصی مشقیں شامل تھیں۔
