Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الیکشن کمیشن بغیر دانت والا شیرہے، ورون گاندھی

نئی دہلی۔۔۔۔ان دنوں الیکشن کمیشن بغیر دانت والے شیر کی مانند ہے جو اختیارات ہوتے ہوئے بھی کارروائی کرنے کیلئے مجاز نہیں۔ آئین کی دفعہ 324کے تحت الیکشن کمیشن کو بااختیار بنایا گیا ہے لیکن انتخابات ختم ہونے کے بعد الیکشن کمیشن میں شکایت درج کرانے کیلئے عدالت عظمیٰ کا دروازہ کھٹکھٹانا پڑتا ہے ۔ یہ بیان اپوزیشن کے کسی لیڈر نے نہیں بلکہ بی جے پی کے ایم پی اور مرکزی وزیر مینکا گاندھی کے صاحبزادے ورون گاندھی نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دیا۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا الیکشن کمیشن نے کبھی اپنے اختیار ات کا استعمال کیا ہے؟۔

شیئر: