Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت، قطر،اردن ،مصراوربحرین کے وزرائے خارجہ کی جمہوریہ سلووینیا میں ملاقات

غزہ میں امداد کی فراہمی کو یقینی بنانے کی اہمیت کو اجاگرکیا(فوٹو،ایس پی اے)
سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے اردن ، مصر، بحرین اورقطر کےوزرائے خارجہ کے ہمراہ جمہوریہ سلووینیا کے دارالحکومت لیوبیلیانا میں سلووینیا کی نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ تانیا فاجون کے ساتھ توسیعی اجلاس میں شرکت کی۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق اجلاس میں وزرائے خارجہ نے علاقائی اور عالمی امن و استحکام کے فروغ کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا خاص طورپر غزہ کی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے جنگ بندی کے معاہدے کی مکمل پابندی اور اس کی تمام شقوں پر عمل درآمد کی ضرورت پر زور دیاگیا۔
وزارئے خارجہ نے غزہ میں امداد کی مستقل بنیادوں پر فراہمی کو یقینی بنانے کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پیش کردہ امن منصوبے کو کامیاب بنانے کی کوششوں پرہونے والی پیش رفت  کے حوالے سے بھی بات ہوئی۔
اجلاس میں شریک وزار نے مقبوضہ مغربی کنارے کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا اور وہاں اسرائیل کی یک طرفہ و غیرقانونی کارروائیوں کو روکنے کی ضرورت پرزور دیا۔

 وزارء نے مقبوضہ مغربی کنارے کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا(فوٹو، ایس پی اے)

اس موقع پر سلووینیا کی جانب سے فلسطینی عوام کے جائز حقوق کی حمایت اور دوریاستی حل کی بنیاد پر فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے موقف کو بھی سراہا گیا۔
ملاقات میں خطے کی مجموعی صورتحال ، کشیدگی میں کمی کے لیے مذاکرات اور مکالمے کے راستے اور روس، یوکرین بحران کے حل کے لیے جاری کوششوں پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

شیئر: