افغانستان میں ڈرون حملہ،15ہلاک
اتوار 15 اکتوبر 2017 3:00
کابل … افغان صوبے کنٹرمیں امریکی ڈرون حملے میں 15 مبینہ شدت پسند ہلاک ہوگئے۔کنٹر کے صوبائی ترجمان کے مطابق یہ حملہ سوا کی ضلع کے نواح میں2گھروں پر کیا گیا۔ داعش کے کمانڈر اور جنگجوؤں کا اجلاس جاری تھا جسے ڈرون کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔مقامی افراد کا کہنا ہے مرنے والے عام شہری تھے ۔ کنٹر کی صوبائی کونسل کے سربراہ دین محمد کے مطابق یہ کارروائی غلط خفیہ معلومات کے نتیجے میں کی گئی۔ انہوں نے کابل حکومت سے مطالبہ کیا کہ ذمہ دار افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔