Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ملائیشیا کی عدالتوں میں قطر پر 3مقدمات

ریاض .... ملائیشیا نے ایک ارب 181ملین ریال ادا نہ کرنے پرقطر او راسکے امیر تمیم بن حمد آل ثانی کے خلاف مقدمہ دائر کردیا۔ ملائیشیا سے موصولہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملائیشیا کی عدالتیں قطر پیٹرولیم کمپنی کے خلاف ایک مقدمے کی سماعت کررہی ہیں۔ جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ قطری پیٹرولیم کمپنی نے ایک ارب سے زیادہ کے حقوق ادا نہیں کئے۔ ملائیشیا کی کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اس نے معاہدے کے مطابق تمام امور مقررہ وقت پر انجام دیدیئے تاہم اسے حکومت قطر نے رقم ادا نہیں کی۔ قطری حکومت کے خلاف تین مقدمات ملائیشیا کی عدالتوں میں زیر سماعت ہیں۔
 

شیئر: