Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طائف کا زچہ بچہ اسپتال نئی عمارت میں منتقل

طائف ..... طائف محکمہ صحت کے ترجمان عبدالہادی الربیعی نے بتایا کہ زچہ بچہ اسپتال طائف کے کنگ فیصل کمپلیکس کی نئی عمارت میں منتقل کردیا جائیگا۔ کارروائی شروع کردی گئی۔ تمام متعلقہ اداروں سے رابطہ استوار کرلیا گیا۔30ایمبولینسوں، طبی عملے اور نرسوں نے مریضوں کو پرانی عمارت سے نئی عمارت منتقل کرنے کی اسکیم تیار کرلی۔ پرانے اسپتال کے تمام مریضوں کو نئی عمارت منتقل کردیا جائیگا۔ کسی بھی مریض کو کسی طرح کی کوئی پریشانی نہیں ہوگی۔ آئندہ اتوار سے جملہ امور نئی عمارت سے نمٹائے جائیں گے۔
 

شیئر: