Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جنوبی ریجن کی جانب داغے گئے حوثی ڈرون کو مار گرایا گیا

سعودی عرب کو حوثیوں کی جانب سے حملوں کی ایک نئی لہر کا سامنا ہے ( فوٹو: ایس پی اے)
یمن میں آئینی حکومت کی بحالی کے لیے قائم عرب اتحاد نے کہا ہے کہ اتوار کی رات جنوبی ریجن میں داغے جانے والے ایک ڈرون کو مار گرایا گیا۔
 سعودی فضائی دفاع نے اتوار کی صبح مملکت کے مغربی ریجن کی جانب داغے جانے والے بیلسٹک میزائل کو روک کر تباہ کیے جانے کا اعلان کیا تھا۔
جبکہ سنیچر کی رات ریاض ریجن کی جانب داغے جانے والے ایک ڈرون کو مار گرایا گیا۔
سنیچر کی رات سول ڈیفنس نے مکہ مکرمہ ریجن میں ’فضائی خطرے‘ سے خبردار کرنے کے لیے الرٹ جاری کیا تاہم کچھ دیر بعد خطرہ ٹل جانے کا اعلان کیا گیا۔
سعودی عرب کو حوثیوں کی جانب سے میزائل اور ڈرون حملوں کی ایک نئی لہر کا سامنا ہے۔ 
جمعرات کو حوثیوں کے حملے میں ریاض کے کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ کے ایک ٹاور کی متعدد منزلوں اور قریبی عمارتوں کو نقصان پہنچا تھا۔

 

شیئر: