سعودی عرب میں کھجور کی پیداوار 20 لاکھ ٹن سے تجاوز کرگئی
اتوار 22 نومبر 2026 21:50
مملکت کی زرعی برآمدات میں 21.5 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی جنرل اتھارٹی برائے شماریات کی جانب سے جاری زرعی تجارتی رپورٹ میں کہا گیا کہ مملکت کی زرعی برآمدات میں 21.5 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق برآمدات کا مجموعی حجم 6 لاکھ 14 ہزار ٹن رہا، پھلوں کا حصہ 69.3 فیصد تھا۔
زرعی درآمدات میں 7.7 فیصد اضافہ ہوا۔ اس کا حجم 2 کروڑ 2 لاکھ ٹن رہا۔ سب سے زیادہ حصہ اناج کا تھا جو 74.2 فیصد رہا۔
سال 2025 میں کھجور کی مجموعی پیداوار سال 2024 کے مقابلے میں 7.6 فیصد زیادہ رہی۔ پیداوار 20 لاکھ ٹن سے تجاوز کرگئی۔
مملکت میں کھجور کے درختوں کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 79 لاکھ ریکارڈ کی گئی۔ پھل داردرختوں کی تعداد 3 کروڑ 47 لاکھ ہے۔
اناج کی مجموعی پیداوار 15 لاکھ ٹن رہی جس میں گندم کا حصہ 65.8 فیصد، یعنی 9 لاکھ 65 ہزار 700 ٹن تھا۔ سال 2024 کے مقابلے میں گندم کی پیداوار میں 18.6 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔
مملکت میں سبزیوں کی کاشت کے لیے کھیتوں کا مجموعی رقبہ 94 ہزار 400 ہیکٹر ہے جبکہ اجناس کی پیداوار 29 لاکھ ٹن سے تجاوز کرگئی۔
زرعی پیداوار میں آلو کی فصل سرفہرست رہی جو 6 لاکھ 53 ہزار ٹن رہی۔ تربوز کی پیداوار 6 لاکھ 33 ہزار ٹن ریکارڈ کی گئی۔

شیڈز اور گرین ہاوسز میں کاشت کی جانے والی سبزیوں کی پیداوار 8 لاکھ 28 ہزار ٹن رہی۔ اس میں 3.8 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ محفوظ ماحول میں کاشت کا مجموعی رقبہ 8 ہزار ہیکٹر تھا۔
گرین ہاوسز کی تعداد 1 لاکھ 22 ہزار 200 سے تجاوز کر گئی۔ ٹماٹر کی پیداوار سب سے زیادہ رہی جو 43 ہزار 400 ٹن تھی، جبکہ کھیرے کی فصل 2 لاکھ 40 ہزار 900 ٹن رہی۔
کھجور کے علاوہ دیگر مستقل درختوں کی تعداد 4 کروڑ 48 لاکھ ہے۔ 82.2 فیصد پھل دار درخت ہیں۔ جن کی مجموعی پیداوار 10 لاکھ ٹن سے بڑھ گئی۔

زیتون کے درختوں کی تعداد 2 کروڑ 21 لاکھ ہیں جن میں ایک کروڑ 85 لاکھ پھل دارہیں۔ ان سے حاصل ہونے والی فصل کا حجم 3 لاکھ 61 ہزار ٹن ہے۔
انگور کی بیلوں کی تعداد 75 لاکھ ہے جن میں 65 لاکھ فصل کے لیے تیار اور پھل دار ہیں جبکہ انگور کی پیداوار 1 لاکھ 29 ہزار 400 ٹن ریکارڈ کی گئی۔
