Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی پروجیکٹ: یمن سے 6 لاکھ سے زائد بارودی سرنگوں کو ہٹایا جا چکا

گزشتہ ہفتے ایک ہزار 269 دھماکہ خیز ڈیوائسز کو تلف کیا گیا ہے ( فوٹو: ایکس اکاؤنٹ)
سعودی عرب کے مسام پروجیکٹ کے ارکان نے گزشتہ ہفتے یمن کے مختلف علاقوں سے ایک ہزار 269 دھماکہ خیز ڈیوائسز کو ہٹایا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق ان میں ایک ہزار 172 پھٹنے سے رہ جانے والا آرڈیننس، 89 اینٹی ٹینک، اور 8 ایسی باردودی سرنگیں شامل تھی جو عام افراد کو نشانہ بنانے کے لیے بچھائی گئی تھیں۔
دھماکہ خیز مواد اور بارودی سرنگوں کو بلا تفریق زمین میں نصب کیا گیا تھا جس سے عام لوگوں، خاص طور پر بچوں، خواتین اور عمر رسیدہ افراد کے لیے سنگین خطرہ لاحق تھا۔
بارودی سرنگیں صاف کرنے کی کارروائیاں مارب، عدن، الجوف، شبوہ، الحدیدہ، لحج، صنعا، البیضا، الضالع اور صعدہ میں کی گئی ہیں۔
2018 میں مسام پروجیکٹ کے آغاز سے اب تک 6 لاکھ 3 ہزار 599 بارودی سرنگوں کو ہٹایا جا چکا ہے۔
پروجیکٹ کے تحت مختلف ٹیموں کو دیہات، سڑکوں اور سکولوں سے بارودی سرنگوں یا دھماکہ خیز مواد کو ہٹانے کا کام سونپا جاتا ہے تاکہ عام لوگ محفوظ رہتے ہوئے نقل و حرکت کر سکیں۔ انسانی امداد کی فراہمی کو آسان بنایا جا سکے۔

یہ پروجیکٹ مقامی انجینیئروں کو بارودی سرنگیں ہٹانے کی تربیت دیتا ہے انہیں جدید ڈیوائسز فراہم کرتا ہے اور دھماکہ خیز ڈیوائسز کی زد میں آکر زخمی ہونے والے یمنی شہریوں کی مدد کرتا ہے۔
سعودی عرب مسام پروجیکٹ کے تحت یمن سے بارودی سرنگیں صاف کرنے کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے، جس کا مقصد سویلین سیفٹی کو بڑھانا، یمنی عوام کو محفوظ اور با وقار زندگی گزارنے میں مدد دینا ہے۔

 

شیئر: