حج 2018کیلئے درخواست فارم آئندہ ماہ جاری ہونگے، پروفیسر شکور
حیدرآباد۔۔۔۔۔ اسپیشل آفیسر تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی پروفیسر ایس اے شکور نے کہا ہے کہ حجاج فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد اپنی زندگی میں انقلابی تبدیلی لائیں اور دوسروں کیلئے ایک مثال اور نمونہ بنیں۔ حیدرآباد میں حجاج کرام کیلئے تہنیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاستی حج کمیٹی کی ذمہ داری ریاست تک محدود ہوتی ہے ۔عازمین حج طیارے میں سوار ہوجانے کے بعد حج کمیٹی کے دائرہ اختیار سے باہر ہوجاتے ہیں۔ ان کے معاملات حکومت سعودی عرب اور حج مشن کے ذمہ ہوجاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سال حجاج کرام کو بعض شکایات درپیش آئیں۔ حجاج کرام شکایات درج کر ائیں،مرکزی حج کمیٹی کا جائزہ اجلاس جلدہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ حج 2018 کیلئے حج درخواست فارم ایک ماہ بعد جاری کئے جائیں گے ۔مفتی ابو بکر نے کہا کہ حجاج کرام حقوق کی ادائیگی خصوصاً خاندانی اور ازدواجی معاملات میں حقوق کی ادائیگی پر توجہ دیں۔