Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آرائش کا کام مکمل، مدینہ نیشنل پارک کا ایک حصہ وزیٹرز کے لیے کھول دیا گیا

مدینہ منورہ کے شمالی سمت میں تبوک، مدینہ شاہراہ پر واقع  نیشنل پارک نہ صرف مقامی شہریوں بلکہ وزیٹرز کے لیے بھی تفریح کا بہترین مقام ہے۔ یہاں موسم سرما میں رونقیں دوبالا ہو جاتی ہیں۔
ایس پی اے کے مطابق مدینہ نیشنل پارک کا مجموعی رقبہ 2698 دنم ہے جس کے جنوبی حصے کا رقبہ 1500 دنم اور شمال کی سمت 1198 دنم پر مشتمل ہے۔
پارک کے جنوبی علاقے کی تزئین اور آرائش کا کام مکمل کر لیا گیا جو لوگوں کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

پارک کے کھلے علاقے میں مختلف اقسام کے ایک لاکھ کے قریب درخت لگائے گئے ہیں جن میں بیری، مورنگا، ایلوویرا اور وغیرہ شامل ہیں۔
پارک میں پھولوں اور پودوں کی نرسری بھی قائم کی گئی ہے جس میں آٹھ لاکھ پودے اگانے کی صلاحیت ہے۔
پارک میں آبپاشی کا بھی بہترین انتظام ہے جبکہ 2500 میٹر طویل سیوریج لائن بھی بچھائی جا چکی ہے۔

دیگر ترقیاتی امور کے تحت 300 مربع میٹر پرمحیط عمارت تعمیر کی گئی ہے جس میں 150 مربع میٹر پر فوڈ کورٹ بنایا گیا ہے۔  
پارک میں تفریح کے لیے مستقبل میں کیمپنگ کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی، علاوہ ازیں مختلف تفریحی سرگرمیوں کے لیے سرمایہ کاری کے بہترین مواقع میسر آئیں گے۔

 

شیئر: