Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سیلفی کی سہولت والا ریفریجریٹر تیار

لندن....  آج کی مصروف زندگی میں اکثر لوگ روزمرہ کی خریداری کے متحمل ہونے کے قابل نہیں اسلئے وہ اپنی چھٹی کے دن یا جب کبھی موقع مل جائے تو ضروریات کی اشیاء خرید لیتے ہیں تاکہ گھر میں کسی قسم کی کمی نہ رہے۔ تجربات سے ثابت ہوتا ہے کہ مصروفیات کی وجہ سے کچھ لوگ خریداری کیلئے تو نکل جاتے ہیں مگر شاپنگ مال پہنچ کر انہیں لگتا ہے کہ نہیں معلوم کیاخریدنا ہے او رکیا نہیں۔ دفتر سے آتے وقت یہ جاننا کہ گھر میں کیا ہے کیا نہیں یہ بہت بڑا مشکل مسئلہ ہے مگر ا ب انجینیئروں نے اس مسئلے کو حل کردیا ہے اور ایک ایسا فریج تیار کرلیا ہے جو موجودہ دور کے مقبول طریقہ کار سیلفی کی سہولت سے لیس ہے۔ اسکا کمال یہ ہے کہ خریداری کے وقت اس فریج کے مالک کو ان اشیاء کی فہرست پاس رکھنے کی ضرورت نہیں ہوتی کیونکہ یہ خود ہی  فریج کے اندر کی تصاویر اتار کر مالک کو ارسال کردیتاہے تاکہ مالک دیکھ لے کہ کونسی اشیاء اسے خریدنی ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ اس فریج میں جدید ترین کیمرے نصب ہیں جو  سیلفی اتار کر آپ کے موبائل پر بھیج دیتے ہیں۔ اسکی وجہ سے لوگ صرف ضرورت کی اشیاء ہی خریدتے ہیں لیکن اگر غلط اشیاء خرید لی جائیں تو خریدار پریشان رہتا ہے۔

شیئر: