میٹا کی ملکیتی مشہور میسجنگ ایپ واٹس ایپ کو سنہ 2009 میں متعارف کروایا گیا تھا۔
فوربز کے مطابق دنیا بھر میں تقریباً تین ارب صارفین کے ساتھ اس وقت واٹس ایپ سب سے زیادہ استعمال ہونے والی ایپ بن چکی ہے۔
مزید پڑھیں
-
’وٹس ایپ پر ہیکنگ سافٹ ویئر اسرائیلی کمپنی نے بنایا‘Node ID: 420106
-
’لے جا ساڈے مگروں‘ دیہاتی ڈائیلاگ اور وٹس ایپNode ID: 454791
یہ صرف دوستوں سے بات چیت کے لیے ہی نہیں بلکہ کاروبار اور دیگر کاموں کے لیے بھی بڑے پیمانے پر استعمال کی جاتی ہے۔ ایسے میں اگر کسی صارف کا واٹس ایپ ہیک ہوجائے تو اسے شدید مسائل کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔
ہیکرز اس موقعے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پیسے بٹورنے، یا صارف کے کونٹیکٹ لسٹ (رابطہ نمبروں) کو دھوکہ دینے جیسے کام کر سکتے ہیں۔ یہ عمل عام طور پر سوشل انجینیئرنگ، ویب ہیکنگ، سپائی ویئر یا کال فارورڈنگ کے ذریعے انجام دیا جاتا ہے۔
اگر آپ کا واٹس ایپ ہیک ہو جاتا ہے تو فوری طور پر مندرجہ ذیل اقدامات اٹھا کر نقصان کو روک سکتے ہیں یا پھر اسے کم کر سکتے ہیں۔
جعلی پیغامات کو حذف کریں
جب آپ واٹس ایپ کا کنٹرول واپس حاصل کرلیں تو سب سے پہلے ان پیغامات کو ڈیلیٹ کریں جو ہیکر کی جانب سے بھیجے گئے ہوں۔
اگر پروفائل فوٹو یا اکاؤنٹ کی تفصیلات تبدیل کی گئی ہیں تو انہیں اصل حالت میں بحال کریں ساتھ ہی چیک کریں کہ کہیں ہیکر نے کوئی نئے کونٹیکٹس تو شامل نہیں کیے اگر کیے ہیں تو انہیں حذف کریں۔
ایپس چیک کریں
ہیکر ممکنہ طور پر آپ کے فون میں ایسی ایپلی کیشنز انسٹال کر سکتے ہیں جو مزید صارفین کو نشانہ بنانے میں ان کی مدد کرتی ہیں۔
اپنے تمام انسٹال شدہ ایپس کا جائزہ لیں اور جو ایپ آپ نے خود انسٹال نہیں کیے انہیں فوراً ڈلیٹ کر دیں۔

غیر تصدیق شدہ ڈیوائسز چیک کریں
واٹس ایپ اکاؤنٹ ایک سے زائد ڈیوائسز پر چلایا جا سکتا ہے۔
آپ کو چیک کرنا چاہیے کہ آپ کا اکاؤنٹ آپ کی موبائل کے علاوہ کسی دوسری ڈیوائس میں لاگ اِن تو نہیں ہے۔
اس کے لیے واٹس ایپ کی سیٹنگز میں جا کر ’لنکڈ ڈیوائسز‘ پر کلک کر کے ڈیوائسز کی تفصیل دیکھی جا سکتی ہے۔
کونٹیکٹس کو آگاہ کریں
ممکن ہے کہ آپ کے دوستوں یا اہل خانہ کو ہیکر کی طرف سے بھیجے گئے پیغامات موصول ہوئے ہوں۔
ان میں ذاتی معلومات، لنکس، یا واٹس ایپ ویری فکیشن کوڈ مانگے گئے ہوں۔ اپنے تمام کونٹیکٹس کو فوری طور پر اطلاع دیں کہ ان پیغامات کو نظرانداز کریں اور کسی بھی قسم کی معلومات شیئر نہ کریں۔
مستقبل کے لیے سکیورٹی اقدامات کریں
اگر آپ نے اب تک دو سٹیپ ویریفیکیشن (دو سطحی تصدیق) کا نظام فعال نہیں کیا تو فوری طور پر کریں۔
