Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمران خان الیکشن کمیشن میں پیش ہونگے

  اسلام آباد.. تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے الیکشن کمیشن میں پیش ہونے کا فیصلہ کرلیا۔ تحریک انصاف کے رہنما بھی ہمراہ جائیں گے۔ عمران خان کی زیر صدارت پارٹی کی کورکمیٹی کے اجلاس میں کہا گیا کہ عمران خان کے ساتھ امتیازی سلوک روا رکھا جا رہا ہے۔ تحریک انصاف الیکشن کمیشن پر تنقید کا حق رکھتی ہے۔ شفاف الیکشن چاہتے ہیں۔ پارٹی عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے۔ دریں اثناء توہین عدالت کیس میں الیکشن کمیشن نے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری ایس ایس پی آپریشن اسلام آباد کو بھجواد ئیے۔ جس میں کہا گیا کہ عمران خان کو گرفتار کرکے 26 اکتوبر کو الیکشن کمیشن میں پیش کیا جائے۔

شیئر: