Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 تعلیمی نصاب میں ’فرسٹ ایڈ‘ کو شامل کرنا بہترین فیصلہ

تکنیکی معلومات رکھنے والے طلبا معاشرے کےلیے بھی مفید ثابت ہوں گے(فوٹو،ایکس )
فرسٹ ایڈ کے ماہر بندر الدلبحی کا کہنا ہے کہ تعلیمی نصاب میں ہنگامی طبی امداد کو بطور مضمون شامل کرنے کے بہترین نتائج برآمد ہوں گے۔
سعودی ٹی وی ایف ایم عربیہ کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ماہر ہنگامی طبی امداد کا مزید کہنا تھا کہ طلبا کو فرسٹ ایڈ کے بارے میں تکنیکی بنیادوں پر اہم معلومات فراہم کیا جانا نہ صرف ان کے بلکہ معاشرے کے لیے بھی مفید ہو گا۔
وہ طلبا جنہیں یہ معلومات عملی طور پر دی جائیں گی وہ کسی بھی مشکل صورتحال میں فوری طور پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کی صلاحیت کے حامل ہوں گے جس کی وجہ سے وہ معاشرے کے لیے بھی بہترین ثابت ہوں گے۔
واضح رہے وزارت تعلیم کی جانب سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ ثانوی تعلیمی اداروں میں ابتدائی طبی امداد کو مضمون کے طو رپر پڑھایا جائے تاہم یہ مضمون اختیاری ہو گا۔

شیئر: