Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چکن شاشلک کیسے بنائیں؟

اجزاء:
چکن اور سبزیوں کے لئے :
بون لیس چکن، 400گرام کیوبز میں
ٹماٹر، 2کیوبز میں کٹے ہوئے
شملہ مرچ، 2کیوبز میں کٹے ہوئے
پیاز، 2کیوبز میں کٹے ہوئے
ادرک لہسن پیسٹ، ایک کھانے کا چمچ
لال مرچ پاؤڈر، ایک چائے کا چمچ
نمک، حسب ذائقہ
کٹی لال مرچ، آدھاچائے کا چمچ
تیل، ایک کھانے کا چمچ
چلی گارلک ساس، 2کھانے کا چمچ
 
شاشلک ساس کے لئے :
تیل، ایک چائے کا چمچ
ادرک لہسن پیسٹ، ایک چائے کا چمچ
سویا ساس، ایک کھانے کا چمچ
سرکہ، ایک کھانے کا چمچ
چلی گارلک ساس، ایک کھانے کا چمچ
کیچپ، دوکھانے کے چمچ
نمک، حسبِ ذائقہ
لال مرچ پاؤڈر، آدھاچائے کا چمچ
کٹی لال مرچ، حسبِ ذائقہ
چاول ساتھ پیش کرنے کے لئے
 
ترکیب
چکن ا ور سبزی کے لئے:
ایک بڑے شیشے کے پیالے میں بون لیس چکن ، پیاز، شملہ مرچ اور ٹماٹر ڈالیں ۔ اس میں  ادرک لہسن پیسٹ ، لال مرچ پاؤڈر، نمک ، کٹی لال مرچ، نمک، تیل اور چلی گارلک ساس شامل کر دیں ۔
تمام اجزامکس کر کے  30منٹ تک میرنیٹ ہونے کے لئے رکھ دیں ۔
جب چکن اور سبزیاں میرنیٹ ہو جائیں تو انہیں سیخ پر لگانا شروع کریں ۔ پہلے چکن پیس لگائیں، پھر سبزی ، اسی طرح بالترتیب چکن اور سبزی کو سیخ پر لگاتے جائیں ۔
 فرائنگ پین میں تیل گرم کریں ۔ گرم تیل میں سیخیں رکھیں اور چکن گلنے تک پکائیں ۔
چمٹے کی مدد سے سیخیں پلٹیں ۔ چکن ہر طرف سے پک جانی چاہیے۔ شاشلک جلنے سے بچانے کے لئے تھوڑا تیل اور بھی ڈالا جا سکتا ہے ۔
 
شاشلک ساس کے لئے :
ایک چھوٹے ساس پین یا فرائنگ پین میں تیل گرم کریں ۔
ادرک لہسن پیسٹ ڈال کر تھوڑا فرائی کریں ۔
سویا ساس، سرکہ، کیچپ ، چلی گارلک ساس، نمک، لال مرچ پاؤڈر اور کٹی لال مرچ ڈالیں ۔
چمچہ چلاتے ہوئے ایک منٹ کے لئے پکائیں ۔ جب ساس گاڑھا ہو جائے تو چولھا بند کردیں ۔
ساس اور ابلے چاولوں کے ساتھ مزیدار چکن شاشلک پیش کریں ۔
 
نوٹ: چکن شاشلک کے لئے دیگر سبزیاں بھی استعمال کی جاسکتی ہیں جیسے مختلف رنگوں کی شملہ مرچ، مشرومز اور بیبی کارن۔
 

شیئر: