Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عجمان اور الرحبہ کے علاقے میں مصنوعی سیارہ گرگیا

سعودی آسمان پرچمکدار   جسیمہ، دمدارستارہ نہیں تھا
 
ابوظبی: فلکیاتی علوم کے عالمی مرکز کے ماہرین نے واضح کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات ، سلطنت عمان، بحرین، کویت اور مشرقی ریجن  کے آسمان پر نظر آنے والا چمکدار جسیمہ دمدار ستارہ نہیں  بلکہ  مصنوعی سیارہ تھا جو 14اکتوبر 2017 ء کو روس کی جانب سے داغے جانے والے میزائل کی باقیات ہے۔ روس نے میزائل کے ذریعے   بین الاقوامی خلائی اسٹیشن خلانوردوں کیلئے  خوراک روانہ کی تھی۔انہو ںنے واضح کیا کہ کرہ ارض کے اطراف گردش کرنے والی ہر مصنوعی شے ملبہ ہونے کے باوجود مصنوعی سیارہ ہی کہلاتی ہے۔ عالمی مرکز نے بتایا کہ خلیج کے علاقے میں جو قطعہ گرا وہ میزائل کے دوسرے مرحلے کا تھا۔  سعودی عرب سمیت خلیج کے دیگر ممالک کے آسمان پر نظر آنے والے چمکدار  مادے کی حقیقت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بڑے حجم کا دمدار ستارہ نہیں بلکہ 2روز قبل خلا میں بھیجے جانے والے روسی میزائل کی باقیات ہیں۔ روس نے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے خلا نوردوں کیلئے 2روز قبل خوراک بھیجی تھی۔ سعودی عرب کے مقامی وقت کے مطابق پیر کی شام ساڑھے 6بجے مصنوعی سیارے کا ٹکڑا گرا تھا۔ میزائل6.7میٹر تھا۔ قطر 2.7میٹر اور وزن 23.55 کلو گرام تھا۔
 
 

وڈیو دیکھنے کے لئے کلک کریں:

http://bit.ly/2grsDIk

 

شیئر: