Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈاکٹروں کیخلاف شکایتوں میں اضافہ

لندن.... سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹروں اور ڈینٹسٹ کے خلاف شکایات میں بدستور اضافہ ہورہا ہے اور اب تک 90ہزار مریضوں نے انکے خلاف شکایات کی ہیں۔ ان ادارو ںمیں ڈاکٹروں کی کمی ہے او رلوگوں کو ڈاکٹروںسے وقت لینے میں بھی مشکلات کا سامنا ہے۔ 2016-17ءمیں قومی صحت کے ادارے کےخلاف2لاکھ8ہزار415تحریری شکایات کی گئیں۔ ڈاکٹروں کے رہنماﺅں نے اعتراف کیا ہے کہ آپریشن کیلئے مریضوں کو خاصا انتظار کرنا پڑتا ہے کیونکہ اسٹاف کی کمی کی وجہ سے انکا فوری آپریشن کرنا ممکن نہیں۔ انگلینڈبھر میں فیملی ڈاکٹرز نے نئے مریضوں کو دیکھنا بندکردیا ہے کیونکہ پہلے ہی ڈھیر سارے مریضوں نے اپنا نام درج کرا رکھا ہے۔ ماہرین کا کہناہے کہ ڈاکٹروں کے خلاف شکایتوں میں اضافے سے انہیں کوئی حیرت نہیں کیونکہ وہ حکومت کو اسکا پیشگی انتباہ دے چکے تھے۔

شیئر: