Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمر کا دورانیہ جینیا ت اور طرز زندگی پر ہوتا ہے

ایڈنبرا ..... برطانیہ کی مشہور یونیورسٹی ایڈنبرا کے سائنسدانوں نے زندگی کے دورانیہ کی کمی بیشی کا جائزہ لینے کے بعد یہ انکشاف کیا ہے کہ عمر کا دورانیہ جینیا ت اور طرز زندگی پر ہوتا ہے۔ یہ رپورٹ تیار کرنے کیلئے یونیورسٹی آف ایڈنبرا کے سائنسدانوں نے برطانیہ کے علاوہ دنیا کے تین براعظموں، یورپ ، آسٹرل ایشیا اور نارتھ امریکہ سمیت 25مختلف ممالک یا آبادیوں میں رہنے والوں کی زندگی کے دورانیہ اور انکے طرز زندگی نیز جینیات کا تجزیہ کیا تھا۔ رپورٹ کی تیاری میں اہم کردارادا کرنے والے پروفیسر جیمز ولسن کا کہناہے کہ جینیاتی خلل اور طرز زندگی کے کوائف کے تجزیے سے پتہ چلتا ہے کہ مختلف جینیات رکھنے والے مختلف بیماریوں میں مختلف ہوتے ہیں اوریہی وجہ ہے کہ انکی زندگی کا دورانیہ کبھی کم اور کبھی زیادہ ہوجاتا ہے۔ سائنسدانوں نے مشورہ دیا ہے کہ جینیاتی خلل سے دوچار افراد اور غیر صحت مند زندگی گزارنے والے لوگ اگر اب بھی خود کو سدھار لیں تو انہیں ایسے فوائد حاصل ہونگے جسکے بارے میں انہوں نے سوچا تک نہیں ہوگا۔

شیئر: