Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈرونز آسٹریلیا کے دور افتادہ علاقوں میں سامان پہنچانے لگے

کینبرا .....  گوگل کے پیرنٹ ادارے الفابیٹ نے اب ضرورت مندوں کو ملک کے دور افتادہ قصبوں اور دیہاتوں میں بھی ضروریات زندگی کی چیزیں فراہم کرنا شروع کردی ہیں اور اب اسکی سروس صرف فاسٹ فوڈ تک محدود نہیں رہی ۔  واضح ہو کہ الفابیٹ کے منصوبے پروجیکٹ ونگ کے تحت گزشتہ سال ورجینیا میں ڈرون کے ذریعے مختلف اشیاء کی ترسیل کا تجربہ کیا گیا جو کامیاب بھی رہا مگر اس موقع پر یہ دیکھنے میں آیا کہ ان ڈرونز کی کارکردگی محدود ہے کیونکہ وہ بہت ہی معمولی وزن کی چیزیں پہنچا سکتے ہیں اور وہ بھی اس صورت میں کہ انہیں لینے والا میدان یا کھلی جگہ پر موجود رہے۔ اب صورتحال بالکل بدل گئی ہے۔ الفابیٹ کے تیار کردہ ڈرون ضرورت مندوں کو میکسیکن فوڈ چین کی خوردنی اشیاء  گوزمان اور گومیز کے ساتھ دوائیں  بھی فراہم کرنے لگے ہیں۔ یہ ڈرون دوائوں کے بڑے اسٹور سے ادویہ لیکر مریض تک پہنچانے میں کامیاب ثابت ہوئے ہیں۔ عینی شاہدین کا کہناہے کہ نئے ڈرونز کی کارکردگی انتہائی حیران کن ہے۔ جنوب مشرقی آسٹریلیا کے کئی گھرو ں میں ان ڈرونز نے  اپنی خدمات سے لوگوں کو خوش کیا ہے۔ واضح ہو کہ پروجیکٹ ونگ گوگل کے سرپرست ادارے الفابیٹ کا منصوبہ ہے جو آئے دن نت نئے تجربات کرنے کیلئے بنایا گیا ہے او راب ان ڈرونز کی کامیاب سروس کے بعد اس سے امید ہوچکی ہے کہ اس میں مزید بہتری پیدا کی جائے تو یہ ڈرونز کسی بھی جگہ آرڈر ڈلیور کرسکیں گے۔

شیئر: