Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گلیکسی ایس 8 کے لئے پورٹریٹ موڈ

سیمسنگ کمپنی گلیکسی ایس 8 کے کیمرے کے لئے پورٹریٹ موڈ پر کام کر رہی ہے اور توقع کی جا رہی کہ کمپنی کی جانب سے آئندہ آنے والی اپ ڈیٹس میں پورٹریٹ موڈ کو شامل کر دیا جائے گا۔
 
پورٹریٹ موڈ کی مدد سے صارفین کسی بھی تصویر کو کھینچتے وقت اسکا پسِ منظر دھندلا سکیں گے جس سے تصویر زیادہ نمایاں ہو گی۔ ایک صارف کی جانب سے کیے جانے والے سوال کے جواب میں کمپنی کا کہنا تھا کہ پورٹریٹ موڈ متعارف کروانے کی بارے میں کوئی حتمی اطلاعات تاحال نہیں البتہ امید کی جا سکتی ہے کہ کمپنی کی اگلی سافٹ وئیر اپ ڈیٹ میں اسے شامل کر دیا جائے گا۔ 
 
واضح رہے کہ گلیکسی ایس 8 میں کمپنی نے ٹیلی فوٹو کیمرے کو شامل نہیں کیا لیکن مختلف سافٹ وئیرز کی مدد سے بیک گراؤنڈ بلر حاصل کیا جا سکتا ہے۔ 
 

شیئر: