Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی کافی، کڑک چائے یا خوبانی کا شربت: رمضان کے ذائقے دار مشروبات

یوں تو رمضان کا مہینہ اس مرتبہ ٹھنڈے دنوں میں آیا لیکن عرب نیوز کے مطابق ایسے کچھ مزیدار مشروبات ہیں جو ذائقے اور تازہ دم رہنے کے لیے بہت مفید ہیں۔
قمر الدین
خوبانی کے رس سے بنا یہ مشروب آپ کی انرجی بحال کر دے گا اور آپ کو سکون فراہم کرے گا۔ یہ بنانے کے لیے آپ کو خوبانی کے ٹکڑے ابلتے ہوئے پانی میں ڈالنے ہیں اور اُس میں حسب ضرورت چینی ڈال کر مشروب کو ٹھنڈا کرنا ہے۔

وِمٹو
رمضان کے دنوں میں میز کی زینت بننے والا یہ مشروب برطانیہ سے آتا ہے جو فروٹ، بیریز اور خاص جڑی بوٹیوں کا امتزاج ہے۔

کرکدیہ
یہ مزیدار چائے آپ کے افطار کی میز کی رونق مزید بڑھا دیتی ہے۔

سعودی کافی اور کڑک چائے
سعودی کافی اور کڑک چائے دونوں اپنے مزیدار ذائقوں کی بدولت رمضان کا خاص حصہ بن چکے ہیں۔ یہ سماجی مشروبات ہیں جنہیں اہلخانہ اور دوستوں کے ساتھ پینے کا مزہ آتا ہے۔

ثوبیہ
ہلکے پھلکے ناریل یا جو سے بنا یہ مشروب سعودی عرب اور مصر میں مقبول ہے۔

پانی
سادہ پانی کے ایک گلاس کی طاقت کو کبھی کم نہیں سمجھنا چاہیے۔ پانی میں گلاب یا پھل ڈال کر بھی پیا جا سکتا ہے۔

 

 

شیئر: