Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسٹاکہوم اوپن ٹینس: اعصام الحق کی مینز ڈبلز کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے

اسٹاکہوم: پاکستان ٹینس اسٹار اعصام الحق نے اسٹاکہوم اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مینز ڈبلز کے سیمی فائنل میں کھیلنے کااعزاز حاصل کر لیا۔اسٹاکہوم میں منعقدہ ایونٹ میں سیکنڈ سیڈ اعصام الحق نے اپنے ڈچ پارٹنر جین جولین روجرز کے ساتھ کوارٹر فائنل میں اطالوی جوڑی فابیو فوگینی اور سیمونے بولیلی کو شکست دیتے ہوئے سیمی فائنل میں جگہ پکی کر لی، ان کی فتح کا اسکور 5-7 اور5-7 رہا۔قبل ازیں پہلے مقابلے میں انہوں نے امریکہ کے نکولس مونرو اور آسٹریلیا کے جون پیٹرک سمتھ کو مات دی تھی۔واضح رہے کہ رواں برس اعصام الحق 5 ٹائٹلز اپنے نام کر چکے ہیں۔ انہوں نے فتوحات کا سلسلہ آکلینڈ اوپن سے شروع کیا، جہاں پر مارسین میٹکووسکی ان کی کامیابی کے حصہ دار بنے تھے۔سیزن کی دوسری ٹائٹل فتح انہیں بارسلونا اوپن میں فلورین مرگیا سے جوڑی بنانے سے ملی۔ تیسرا ٹائٹل اعصام نے اناطالیہ اوپن میں روبرٹ لنزسے کی شراکت میں جیتا۔ چوتھی ٹرافی ہال آف فیم ٹینس چیمپیئن شپ میں حاصل کی جس میں ان کے ساتھی راجیو رام تھے۔یکم اکتوبر کو انہوں نے جوناتھن ایلچ کے ہمراہ چینگڈو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مینز ڈبلز ٹرافی حاصل کرکے سیزن میں پانچواں ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

شیئر: