Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا امیر کویت سے رابطہ

امیر کویت کو شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے تہنیتی پیغام پہنچایا ( فوٹو: عرب نیوز)
سعودی ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے پیر کو امیر کویت شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق سعودی ولی عہد نے امیر کویت کو شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے تہنیتی پیغام پہنچایا، ان کی اچھی صحت کی خواہش کا اظہار کیا۔
ولی عہد نے بھی امیر کویت کی خیریت دریافت کی، ان کی صحت و عافیت کی خواہش ظاہر کی۔
امیر کویت نے  پُرخلوص جذبات پر سعودی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔

 

شیئر: