ایکسپو 2030 ریاض: انڈونیشیا نے بھی شرکت کے معاہدے پر دستخط کر دیے
اب تک 185 ممالک نے اپنی شرکت کی باضابطہ طور پر تصدیق کی ہے( فوٹو: ایس پی اے)
ایکسپو 2030 ریاض میں شرکت کرنے والے ممالک کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ انڈونیشیا نے بھی ایکسپو میں شرکت کے معاہدے پر دستخط کر دیے۔ یہ ایک اہم قدم ہے جو اس عالمی ایونٹ کی تیاریوں کے ایک نئے مرحلے کی راہ ہموار کرتا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق معاہدے پر ایکسپو 2030 ریاض کے سی ای او انجنینئر طلال لمری جبکہ انڈونیشیا کی نیشنل ڈیویلمپنٹ پلاننگ ایجنسی کے صدر رحمت بمبودی نے دستخط کیے۔
ایکسپو 2030 میں اب تک 185 سے زائد شرکا نے اپنی شرکت کی باضابطہ طور پر تصدیق کی ہے جبکہ 6 ملین مربع میٹر رقبے پر محیط ایکسپو کے مقام پر بنیادی ڈھانچے اور اہم تنصیبات کی تعمیر میں بھی تیزی سے پیش رفت ہو رہی ہے۔
ایکسپو 2030 ریاض کا آغاز یکم اکتوبر 2030 سے ہو گا جو 31 مارچ 2031 تک جاری رہے گا اس کا عنوان ’مستقبل کے لیے پیش بینی‘ ہے۔
