Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

افغانستان میں دھماکے ،مرنیوالے72 ہوگئے

 کابل.... افغانستان کی2 مساجد میں خود کش دھماکوں میں مرنے والے 72 ہوگئے۔افغان وزارت داخلہ کے عہدیدار نے کہاکہ کابل کے علاقے دشتی برچی کی مسجد میں خودکش بمبار نے نمازیوں پرفائرنگ کی پھر خود کو دھماکے سے اڑادیا۔ 39 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ عینی شاہدین نے بتایا دھماکے کے بعد مسجد میدان جنگ کا منظر پیش کررہی ہے۔دوسراخودکش حملہ افغان صوبے غور کی مسجد میں ہوا۔ حملے میں 33 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ پولیس ترجمان کے مطابق دھماکے کا ہدف بظاہر مقامی رہنما تھے۔ 

شیئر: