Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کبڈی کھیلتا تھا، بھائی نے کرکٹ کی جانب بھیجا،حسن علی

شارجہ:پاکستانی فاسٹ بولر حسن علی نے رینکنگ میں پہلی پوزیشن ملنے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ے کہ اللہ کا شکر ہے کہ اتنی عزت ملی کہ آج دنیا کا نمبر ون بولر بنا ۔ خوش قسمتی ہے کہ ایک ہی سال میں بہت زیادہ کامیابی حاصل کی۔ یہ سمجھتا ہوں کہ کامیابیوں کا کریڈٹ ٹیم کو جاتا ہے جبکہ یہاں تک پہنچنے تک والدین کی دعاوں اور بھائی کی محنت کا بھی بڑا حصہ ہے ۔حسن علی نے بتایا کہ وہ کبڈی کے کھلاڑی تھے لیکن بڑے بھائی عطاءالرحمان مجھے کرکٹر دیکھنا چاہتے تھے۔بھائی نے مجھے کرکٹ کی طرف راغب کیا اور قدم بقدم رہنمائی کی آج میں جو کچھ بھی ہوں انھی کی وجہ سے ہوں۔پاکستان سپر لیگ نے صحیح معنوں میں حسن علی کو آگے بڑھنے اور شناخت بنانے کا موقع فراہم کیا۔انہوں نے بتایا کہ میں ایمرجنگ کرکٹر کے طور پر پشاور زلمی میں شامل ہوا۔ خوشی ہے کہ میری کارکردگی میں بہتری آئی ہے اور یہ کارکردگی ٹیم کے کام آرہی ہے۔اس سال چیمپینز ٹرافی میں پاکستان کی جیت میں حسن علی کی شاندار بولنگ نے کلیدی کردار ادا کیا تھا۔ وہ 13 وکٹیں حاصل کرکے ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے تھے۔حسن علی سابق فاسٹ بولر وقار یونس کے زبردست مداح ہیں اور یہ بھی اتفاق ہے کہ حسن علی نے پاکستان کی طرف سے سب سے کم ٹیسٹ میچوں میں 50 وکٹیں مکمل کرنے کا وقاریونس ہی کا ریکارڈ اپنے نام کیا ہے۔

شیئر: