Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی خواتین چوٹیاں سر کرینگی

ریاض .... چٹانیں سر کرنیوالی سعودی خواتین کو دشواریاں پیش آرہی ہیں۔ سعودی عرب میں چٹانیں سر کرنے کیلئے ایک تنظیم قائم کی گئی ہے اس کے 50ارکان ہیں۔ ان میں 5خواتین شامل ہیں۔کوہ پیما خواتین بند کمروں میں چٹانیں سر کرنے کی مشق کررہی ہیں۔ الھداءالشمال اور الجنوب پہاڑو ںکی چوٹیاں سر کرنے والی ٹیم سے تجربات حاصل کررہی ہیں۔ رامی الحارثی نے واضح کیا کہ وہ بیرون مملکت تعلیم حاصل کرکے سعودی عرب واپس آیا تو اس نے چوٹیاں سر کرنے کی تجویز دوستوں کے سامنے رکھی۔ وہ بیرون مملکت چوٹیاں سر کرنے کے رواج سے متاثر ہوا تھا۔ رامی کا کہناہے کہ عبدالرحمان القرشی نے اسکا ساتھ دیا۔ ایک تنظیم قائم کرلی گئی۔ اب اسکے ممبران کی تعداد 50ہوچکی ہے۔ 5خواتین بھی شامل ہیں۔ خواتین کو تربیت دینے میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔ انہیں جدہ کی وعد اکیڈمی میں ٹریننگ دی جارہی ہے۔ 80فیصد کام مکمل ہوچکا ہے۔
 

شیئر: