Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جمی کارٹر پھر شمالی کوریا جانے کو تیار

واشنگٹن ..سابق امریکی صدر جمی کارٹر نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے ساتھ سفارتکاری کی غرض سے پیانگ یانگ جانے کے لئے تیار ہوں ۔ امریکی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے جمی کارٹر نے کہا کہ صدر ٹرمپ کو مطلع کر دیا ہے کہ اگر سفارتکاری کے لئے میری ضرورت ہے تو شمالی کوریا جانے کو تیار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ٹرمپ اور شمالی کوریا کے رہنما کے درمیان لفظی جنگ پر تشویش ہے میرے لئے بھی یہ صورت حال پریشان کن ہے۔"سابق صدر1994میں بھی شمالی کوریا گئے تھے، انہوں نے ریاست کے موجودہ رہنما کے دادا کم ایل سونگ سے جوہری مذاکرات کئے تھے۔ ایک سمجھوتہ طے پا گیا تھا۔

شیئر: