Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صومالیہ دھماکے میں مرنیوالے358 ہوگئے

موغا دیشو .... صومالیہ کے دارالحکومت موغا دیشو میں ہونے والے بدترین خود کش دھماکے میں مرنیوالوں کی تعداد358 ہوگئی۔ درجنوں زخمیوں کی حالت بدستور تشویشناک ہے۔ ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔حکومتی ذرائع نے بتایا کہ228 زخمی اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ 14اکتوبر کو موغادیشو کے مرکزی علاقے میں ہوٹل کے باہر ٹرک بم دھاکے میں20سے زائد عمارتیں اور متعدد گاڑیاں تباہ ہوگئی تھیں۔ سرکاری سطح پر ہلاکتوں کی تعداد 276 بتائی گئی تھی۔ زخمیوں کی بڑی تعداد کے دم توڑنے کے باعث مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو ا ہے۔ اس واقعہ کو صو مالیہ کا نائن الیون قرار دیا جارہا ہے۔

شیئر: