Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہد آفریدی دبئی میں ہیلتھ اینڈ فٹنس سینٹر قائم کرنے کیلئے سرگرم

دبئی:قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفرید ی کی فاونڈیشن دبئی میں ایک ہیلتھ اینڈ فٹنس ٹریننگ سینٹر قائم کرنے کےلئے سرگرم ہوگئی ہے۔ ہیلتھ اینڈ فٹنس سینٹر کا نام بھی شاہد آفریدی کے نام پر رکھا جائے گا۔شاہد آفریدی کی شروع کردہ اس مہم میں لوگوں کو فٹنس سینٹر کےلئے ایک اینٹ مہیا کرنے کی ترغیب دی جارہی ہے۔اس ضمن میں ہونے والی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ مجھے اس اہم ترین منصوبے کا حصہ بننے پر فخر ہے ،میں فٹنس سینٹر کےلئے درکار رقم اکٹھی کرنے میں ہر ممکن تعاون کروں گا اور میری تنظیم بھی اس سلسلے میں بھرپور تعاون کرے گی۔

شیئر: