Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

افغانستان میں سی آئی اے کی نئی حکمت عملی

واشنگٹن…  امریکی سی آئی اے نے افغانستان میں سرگرمیاں بڑھا دیں۔امریکی اخبار نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ سی آئی اے نے  طالبان کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کیلئے خفیہ آپریشنز تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔نئی حکمت عملی کے تحت سی آئی اے کے تجربہ کار افسران اور بلیک واٹر کے اہلکاروں کو چھوٹی ٹیموں کی شکل میں افغانستان بھیجا جائیگا جو وہاں افغان فورسز کے ساتھ مل کر طالبان کی تلاش  یا انہیں ہلاک کرنے کے مشن پر کام کریں گے۔امریکی اخبار کی رپورٹ پر سی آئی اے نے کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا۔رپورٹ کے مطابق یہ پیشرفت افغانستان میں سی آئی اے کے طریقہ کار میں تبدیلی کا اشارہ ہے ۔سی آئی اے اس سے پہلے صرف القاعدہ کو ختم کرنے کیلئے افغان اداروں کو مدد فراہم کر ر ہی تھی۔

شیئر: