Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تیسرا ٹی ٹوئنٹی:قذافی اسٹیڈیم میں گنجائش بڑھا ئی جا رہی ہے

لاہور:پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلئے تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو گئی ہیں۔ قذافی ا سٹیڈیم میں تماشائیوں کی گنجائش کو بڑھایا جا رہا ہے۔ بتایاگیا ہے کہ اسٹیڈیم میں کل 20382 تماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔ اس میں مزید اضافہ کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ا سٹیڈیم میں موجود مختلف انکلوژر جن میں عمران خان ، فضل محمود ، سعید انور اور راجاز انکلوژر میں 2500 تماشائیوں کی گنجائش ہے۔ سرفراز نواز انکلوژر میں 2100 ، ظہیر عباس 383 ، وقار یونس 400 ، وسیم اکرم 410 ، حنیف محمد 392 ، امتیاز احمد 367 ، جاوید میانداد 1900 ، اے ایچ کاردار میں 1900، قائد انکلوژر میں 400 اور انضمام انکلوژر میں 1800 تماشائیوں کی گنجائش ہے۔ا سٹیڈیم میں تماشائیوں کی تعداد میں اضافے کیلئے مختلف اقدامات کئے جا رہے ہیںجبکہ میچ کے موقع پر گاڑیوں کی پارکنگ کیلئے ایف سی کالج سمیت ،لبرٹی مارکیٹ ،قریشی پارک ،کلمہ چوک میں شائقین کیلئے گاڑیوں کی پارکنگ کیلئے انتظامات کئے گئے ہیں جہاں شائقین اپنی گاڑیاں پارک کرنے کے بعد شٹل بس سروس کے ذریعے ا سٹیڈیم پہنچیں گے۔

شیئر: