Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈرون حملے کے بعد امارات کے آئل انڈسٹری زون میں آگ لگ گئی

ایران جنگ شروع ہونے کے بعد سے امارات پر کئی ڈرون حملے ہو چکے ہیں (فوٹو: روئٹرز)
متحدہ عرب امارات کے میڈیا آفس نے کہا ہے کہ ایک ڈرون حملے کے بعد فجیرہ آئل انڈسٹری زون میں آگ لگ گئی۔
برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق منگل کو جاری کیے گئے اس بیان میں حکام کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ واقعے میں جانی نقصان کے حوالے سے کوئی اطلاع سامنے نہیں آئی۔
بیان کے مطابق محکمہ سول ڈیفنس کا عملہ آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہا ہے۔
 

شیئر: