Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ترکی، سابق خاتون وزیر نے نئی جماعت بنا لی

انقرہ …  ترکی کی سابق وزیر داخلہ اور پارلیمان کی سابق ڈپٹی ا سپیکر میرل اکسنیر نے نئی جماعت بنا لی ہے ۔انہوں نے 2019ء میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں صدر رجب طیب اردوگان کے مد مقابل میدان میں اْترنے کا اعلان کردیا ۔  61 سالہ میرل اکسنیر نے انقرہ میں ایک اجلاس میں وسطی، دائیں بازو کی جماعت اچھی پارٹی کے قیام کا اعلان کیا ہے۔میرل اکسنیر نے اپنی جماعت کے تاسیسی اجلاس میں کہا ہے کہ وہ صدراردوگان کے خلاف آئندہ صدارتی انتخاب میں بطور امیدوار حصہ لے سکتی ہیں۔اس نوزائیدہ جماعت کے بانیوں میں اس سال کے اوائل میں ترکی کی قوم پرست جماعت سے تعلق توڑنے والے ارکان پارلیمان بھی شامل ہیں۔  
 
 
 
 

شیئر: