Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوپی میں بلدیاتی انتخابات کا اعلان، آغاز 22نومبر سے ہوگا

لکھنؤ۔۔اترپردیش میں بلدیاتی انتخابات کا اعلان ریاستی الیکشن کمشنر ایس کے اگروال نے کردیا۔ انھوں نے جمعہ کو  پریس کانفرنس میں بتایا کہ  الیکشن 3مراحل میںہوں گے جن کیلئے آج ہی سے ضابطہ اخلاق نافذ کردیا گیا ہے جویکم دسمبرتک نافذ رہے گا ۔  الیکشن کا آغاز  22 نومبر سے ہوگا۔ اگروال کے مطابق16کارپوریشنوں میں ای وی ایم سے ووٹ پڑیں گے اور بقیہ ضلع بلدیاتی الیکشن ووٹنگ کارڈ سے ہوں گے۔ضلع چیئرمین کے الیکشن کیلئے  اخراجات کو اس بار4 لاکھ سے بڑھا کر 8 لاکھ روپے کردیے گئے ہیں جبکہ کا رپوریٹروں کیلئے 2 لاکھ روپے کی بات کہی گئی ہے۔ الیکشن کے جملہ اخراجات حکومت اترپردیش اپنے وسائل سے پورا کرے گی۔
 
 

شیئر: