Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کلاسیکل و منفرد گاڑیوں کی نمائش ’الرمس موٹر شو‘  

موٹر شو میں شرکت کے لیے رجسٹریشن کا آعاز کردیا گیا ہے(فوٹو، ایس پی اے)
قطیف ریجن میں ’الرمس موٹر شو‘ کی ابتدائی تیاریوں کا آغاز کردیا گیا ہے۔ شو کا آغاز 11 دسمبر کو کیا جائے گا جو 13 دسمبر تک جاری رہے گا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق وزارتِ کھیل کی زیر نگرانی ہونے والے ’الرامس موٹرشو‘ کی انتظامیہ نے شرکت کرنے والوں کے لیے رجسٹریشن کا آغاز کردیا ہے۔
الرامس موٹر شو میں پرانی و کلاسیکل گاڑیوں کے علاوہ اسپورٹس کاریں اور گاڑیوں میں مختلف نوعیت کی تبدیلی کرنے والے شرکت کرکے اپنی گاڑیوں کو نمائش کے لیے پیش کرتے ہیں۔

  گزشتہ ایڈیشن میں شرکاء کی تعداد 60 ہزار سے تجاوز کرگئی تھی(فوٹو، ایس پی اے)

الرامس پروگرام کے ڈائریکٹر محمد الترکی کا کہنا تھا کہ امسال موٹر شو کا چوتھا ایڈیشن پیش کیا جائے گا جس میں پرانی اور منفرد گاڑیوں کا شوق رکھنے والے بڑی تعداد شرکت کریں گے ۔
الترکی کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ ایڈیشن میں زائرین کی تعداد 60 ہزار سے تجاوز کر گئی تھی ۔ توقع ہے کہ امسال گاڑیوں کے شوقین اور شو دیکھنے والوں کی تعداد گزشتہ برس سے بڑھ جائے گی۔
واضح رہے ’الرامس ‘ قطیف ریجن کا ایک قدیم علاقہ ہے اسی مناسبت سے کار شو کو علاقے سے موسوم کیا جاتا ہے۔ شو میں پرانے ماڈل کی گاڑیوں کو سجا کر منفرد انداز میں پیش کیا جاتا ہے اس کے علاوہ ایسی گاڑیاں بھی شو میں لائی جاتی ہیں جن میں ماہرین نے اپنی جانب سے کچھ تبدیلیاں کرکے انہیں دیگر گاڑیوں سے مختلف بنایا ہوتا ہے۔

شیئر: