Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حج نمائش 2025 : کیٹرنگ چیلنج ، 5 سعودی خواتین شیفس فاتح قرار

فائنل راونڈ میں 25 شیفس کے درمیان مقابلہ ہوا (فوٹو، سبق نیوز)
 حج وعمرہ نمائش و کانفرنس 2025 میں ’کیٹرنگ تھون ‘ کے تحت بہترین شیف مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔ فائنل میں 5 خواتین کو بہترین شیف ایوارڈز سے نوازا گیا۔
سبق نیوز کے مطابق مقابلے میں 200 شیفس نے حصہ لیا۔ مقابلہ نمائش کے تینوں دن جاری رہا پہلے مرحلے میں 50 افراد کو منتخب کیا گیا ۔
سمی فائنل میں یہ تعداد مزید کم ہو کر 35 تک پہنچ گئی جبکہ فائنل میں 25 مرد و خواتین شیفس کے درمیان مقابلہ ہوا جس میں سے 5 سعودی  خواتین نے بہترین شیف کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔  
پانچوں فاتح خواتین شیفوں نے نبی اکرم ﷺ کی مرغوب غذا ’ثرید ‘ کو مختلف خوبصورت انداز میں اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے تیار کیا جسے ججوں نے بے حد پسند کیا۔

کیٹرنگ تھون مقابلے میں 200 مرد وخواتین شیفس نے شرکت کی(فوٹو، ایکس )

نائب وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر عبدالفتاح مشاط نے ’اعاشہ تھون‘ کا مقابلہ جیتنے پر پانچوں خواتین شیفس کو ایوارڈ دیئے اور انکے کام کرسراہا۔
مقابلے کے اختتام پر ام القری یونیورسٹی کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ فاتحین کو عالمی معیار کی تربیت دینے کے لیے خصوصی سیٹس دی جائیں گی تاکہ انکی صلاحیتوں کو مزید نکھارا جسکے اور وہ آئندہ حج سیزن میں حجاج کرام کی کیٹرنگ کی تیاری میں اپنا کردار موثر انداز میں ادا کرسکیں۔

شیئر: