Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کاتالونیا کے رہنما کو سیاسی پناہ کی پیشکش

  برسلز...بیلجیم نے کہا ہے کہ کاتالونیا کے علیحدگی پسند رہنما کو سیاسی پناہ دے سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ اسپین کی مرکزی حکومت نے کاتالونیا کے علاقائی سربراہ کارلیس پوج ڈیمونٹ کو عہدے سے برطرف کر کے کاتالونیا کا انتظام اپنے ہاتھ میں لے لیا تھا۔ بیلجیم کے وزیر برائے پناہ گزین کے مطابق کارلیس پوج ڈیمونٹ کو شفاف عدالتی سماعت کا سامنا کرنے کے لئے تیار رہیں۔ اگر انہوں نے سیاسی پناہ دینے کی درخواست دی، تو انہیں پناہ دی جا سکتی ہے۔

شیئر: