Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شیخ حسینہ پر قاتلانہ حملے کے ملزمان کو سزا

ڈھاکا... بنگلہ دیشی عدالت نے وزیراعظم شیخ حسینہ واجد پر قاتلانہ حملے کی کوشش پر11افراد کو20،20سال قید کی سز ا سنائی ہے۔ ڈھاکا کی عدالت نے 28برس قبل 1989 میں اسی دن حسینہ واجد کی رہائش پر بم حملے کے الزام میں ملزمان کو عمر قید اور20 ہزار ٹکا جرمانے کی سزا بھی سنائی۔ واضح رہے کہ بنگلہ دیش فریڈم پارٹی کے ارکان ملک کے پہلے صدر اور بانی شیخ مجیب الرحمان اور انکے خاندان کے قتل میں ملوث تھے۔ ایک ملزم لیفٹننٹ کرنل (ر) عبدالرشید کو شیخ مجیب الرحمان کے قتل کے الزام میں سزائے موت اور 2 دیگر الزامات میں20سال قید کی سزا سنائی جا چکی ہے۔

شیئر: