Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

معذور لڑکا سوئمنگ پول میں جاگرا، 3لاکھ پونڈ ہرجانے کا مطالبہ

مانچسٹر.... مقامی عدالت میں  ایک  ایسا مقدمہ پیش ہوا ہے جس میں ایک بچے کی جانب سے ٹور کمپنی کے خلاف 3لاکھ پونڈ ہرجانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کوری پیٹن نامی لڑکا جس کی عمر اب 19سال ہے 4سال قبل الگاروے کے تفریحی مقام کی سیر کو گیا تھا اور اس وقت وہ وہیل چیئر پر تھا مگر ٹور آپریٹرز نے اسکی حالت کا اندازہ  نہیں لگایا اور نہ ہی اس کی حفاظت کا بندوبست کیا تاہم ایک سوئمنگ پول کے قریب سے گزرتے ہوئے یہ لڑکا اپنی وہیل چیئرسمیت پول میں جاگرا جس کی وجہ سے وہ شدید زخمی بھی ہوا۔ کہا جاتا ہے کہ اس سوئمنگ پول میں پانی بہت کم تھا جس کی وجہ سے وہ سیدھا فرش سے ٹکرایا اور زخمی ہوگیا۔ اب لڑکے کے وکلاء  اس ٹور پروگرام کا انتظام کرنے والی کمپنی کے عملے پر مجرمانہ غفلت کا الزام لگا کر اس سے ہرجانے کا مطالبہ کررہے ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ تفریح کا پروگرام ترتیب دینے والی کمپنی ٹی یو آئی یوکے نے ایک پیکیج ڈیل کے تحت پیٹن کی فیملی کو  یہ تفریحی پروگرام فراہم کیا تھا۔ حادثے کے باعث اسکی گردن ٹوٹ گئی تھی۔ اسی حادثے کی وجہ سے وہ اب تک وہیل چیئر تک محدود ہے۔ کہا جاتا ہے کہ ٹورازم کمپنی کا موقف یہ ہے کہ اس نے جان بوجھ کر سوئمنگ پول میں پانی کم رہنے دیا تھا تاکہ اس میں گر کر کوئی بچہ ڈوب نہ جائے لیکن ایسا حادثہ بھی پیش آسکتا تھا جس کے بارے میں انہوں نے سوچا نہیں تھا تاہم ماہرین کا کہناہے کہ ٹور کمپنی کو چاہئے تھا کہ وہ  کسی کے ساتھ ٹور پیکیج ڈیل کریں تو تفریح کیلئے آنے والوں کا خیال رکھنا اسکا فرض بنتا ہے۔ 
 

شیئر: